کراچی میں پنک بس کی خاتون کنڈکٹر کا احتجاج

کراچی میں پنک بس کی خاتون کنڈکٹر کا انوکھا احتجاج!نوکری سے نکالے جانے پر خاتون کنڈکٹر صنم گلشنِ حدید اڈے پر بس کے آگے کھڑی ہوگئیں۔صنم کا کہنا ہے کہ وہ گھر کی واحد کفیل ہیں اور جب تک نوکری بحال نہیں ہوتی، بس کے آگے سے نہیں ہٹیں گی۔ان کے مطابق وہ پنک بس سروس کی پہلی خاتون ملازمہ ہیں مگر بلاجواز انہیں نوکری سے برخاست کیا گیا۔خاتون نے الزام لگایا کہ اڈے کے سپروائزر نے رشوت کا مطالبہ کیا، انکار پر انہیں نکال دیا گیا۔احتجاج کے باعث پنک بس سروس کی روانگی متاثر ہوئی جبکہ انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔