اے وی ایل سی نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) گلبرگ ڈویژن نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا۔ترجمان اے وی ایل سی کے مطابق گرفتار اہلکار وریام خان ولد دینو مگسی گلشن اقبال تھانے میں تعینات تھا۔ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل، اسلحہ اور ماسٹر چابیاں برآمد کی گئیں جو تالے کھولنے کے لیے استعمال کی جاتی تھیں۔ترجمان نے بتایا کہ دو مختلف وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی وریام خان کو واضح طور پر موٹر سائیکل چوری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم اس سے پہلے ناجائز اسلحہ کیس میں بھی گرفتار ہو چکا ہے اور چوری شدہ موٹر سائیکلیں منشیات فروشوں کو فروخت کرتا تھا۔اب تک مختلف تھانوں میں چور پولیس اہلکار کے خلاف سات مقدمات درج ہو چکے ہیں، جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔