کراچی کی اہم شاہراہ ڈاکٹر ضیاالدین احمد روڈ پر سیوریج کا پانی جمع ہونے پر چیف سیکریٹری سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے واٹر بورڈ کے متعلقہ انجینئر کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔ترجمان کے مطابق چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایم ڈی واٹر بورڈ کو فوری اقدامات کی ہدایت کی۔اہم شاہراہ پر گندے پانی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ چیف سیکریٹری نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کے حل میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔






