پاپوش نگر صرافہ بازار میں دو برقعہ پوش خواتین لاکھ مالیت کی انگوٹھیاں لے اڑیں

شہر قائد میں چوری کی ایک حیران کن واردات سامنے آئی ہے، جہاں پاپوش نگر کے صرافہ بازار میں دو برقعہ پوش خواتین قیمتی انگوٹھیوں کا باکس چوری کرکے فرار ہوگئیں۔پولیس کے مطابق واقعہ جیولرز کی ایک دکان میں پیش آیا، جہاں دونوں خواتین گاہک بن کر داخل ہوئیں اور موقع ملتے ہی لاکھوں روپے مالیت کی انگوٹھیاں چوری کر کے فرار ہوگئیں۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ دکان کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے جس میں دونوں خواتین کو چوری کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔دکاندار کے مطابق چوری شدہ انگوٹھیاں تقریباً 45 لاکھ روپے مالیت کی تھیں۔ پولیس نے ملزم خواتین کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔