شہرِ قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں ٹائروں کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے علاقے میں دھوئیں کے گھنے بادل چھا گئے۔ترجمان ریسکیو کے مطابق فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ واقعے کے بعد دھوئیں کے مرغولے دور دور تک آسمان پر دکھائی دے رہے ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔






