پولیس تشدد سے نوجوان کی ہلاکت کا کیس: دو اہلکار ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے پولیس کسٹڈی میں نوجوان محمد عرفان کی ہلاکت کے مقدمے میں نامزد دو پولیس اہلکاروں کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی عابد شاہ اور کانسٹیبل آصف علی کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے دونوں اہلکاروں کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ انہیں 28 اکتوبر کو دوبارہ پیش کیا جائے۔پولیس کے مطابق گرفتار اہلکاروں پر الزام ہے کہ انہوں نے محمد عرفان کو حراست میں لے کر تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔نوجوان کے انتقال کے بعد اہلکاروں نے اس کے خلاف الٹا مقدمہ درج کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملوث چار مزید اہلکار مفرور ہیں، جن میں اے ایس آئی سرفراز، کانسٹیبل وقار، ہمایوں اور فیاض شامل ہیں۔
مفرور اہلکاروں کے خلاف صدر پولیس تھانے میں مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔