کے الیکٹرک صارفین کو جولائی بلوں میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان

بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان کے الیکٹرک صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، جولائی بلوں میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 3 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی جبکہ کراچی کے سوا ملک بھر کیلئے بجلی 50 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی۔ نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کی اور نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس میں کہا گیا کہ بجلی صارفین کوجولائی کےبلوں میں ریلیف ملے گا۔ کے الیکٹرک کیلئےاپریل2025کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی کی گئی اور باقی ملک کیلئےمئی2025کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت کم کی گئی۔ کے الیکٹرک نےاپریل کیلئے4.69پیسےفی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی. دوسری جانب ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ نیپرا کے فیصلےکا اطلاق جولائی 2025میں ہوگا، نیپرا نے 4.03 روپے فی یونٹ ریلیف کی عارضی ماہانہ ایف سی اے کی منظوری دی، کراچی کے صارفین کو 6،176 ملین روپےکا ریلیف فراہم کیا جائے گا۔