شہر قائد میں صبح سے سرد ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق آئندہ تین دنوں کے دوران شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ پیش گوئی کے مطابق شہر میں خشک موسم رہے گا اور راتیں خنک رہیں گی۔ زیادہ تر وقت بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سردی اور ہواؤں کے اثرات سے بچاؤ کے لیے مناسب اقدامات کریں






