شہر قائد میں گرمی کی شدت برقرار ہے محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج پارہ 40ڈگری تک جانے کی پیش گوئی کردی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کا موسم دو تین روز سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور پارہ بھی بڑھ رہا ہے تاہم محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے شام کے اوقات میں ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی جبکہ پنجاب اور کے پی کے میں بارش اور تیز ہوائوں کا بھی امکان ہے۔ کراچی بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر کا پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔