شہر قائد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار

شہر قائد کے علاقے سکھن میں سوڈا فیکٹری کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت شاہ محمد کے نام سے کی گئی ہے، جس کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی۔ زخمی ڈاکو کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔