سندھ حکومت ڈمپر مافیا کی پُشت پناہی کے بجائے عام شہریوں کی جان کے تحفظ کو یقینی بنائے

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے کورنگی میں ڈمپر گردی کا شکار ہونے والے سرجانی ٹاؤن کے رہائشی عدنان کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی، لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے اپنے مذمتی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ تسلسل کے ساتھ ہونے والے حادثات سانحات کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتے ہیں جس کے سدباب کے لئے سنجیدہ اقدامات ناگزیر حد تک ضروری ہوچکے ہیں حکومت سندھ ڈمپر مافیا کی پُشت پناہی کے بجائے عام شہریوں کی جان کے تحفظ کو یقینی بنائے اور مرنے والوں کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرے تاکہ ورثاء کی دادرسی ہوسکے، اِس موقع پر حق پرست ارکانِ صوبائی اسمبلی سرجانی ٹاؤن کے آرگنائزر اراکینِ کمیٹی بھی موجود تھے۔