کراچی ڈرگ روڈ انڈر پاس میں حادثہ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی کے ڈرگ روڈ انڈر پاس میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ نامعلوم گاڑی اور موٹر سائیکلوں کے تصادم کے باعث پیش آیا۔ تاہم ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ نے بتایا کہ حادثہ مسافر بس کی ٹکر کے باعث ہوا۔ پولیس نے بس کو ناتھا خان سے تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا جبکہ حادثے کے ذمہ دار فرار افراد کی تلاش جاری ہے۔