کراچی کے علاقے منظور کالونی میں بہن پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو 14 سال قید سزا

کراچی کے علاقے منظور کالونی میں بہن پر تیزاب پھینکنے والے ملزم محمد رمضان کو عدالت نے 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ایڈیشنل سیشن جج جنوبی نے کیس کی سماعت کے دوران فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو متاثرہ بہن کو 50 ہزار روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملزم نے اپنی بہن پر تیزاب پھینکا اور دو بھانجوں کو چھری کے وار سے زخمی کیا، جس پر اسے بھانجوں کو زخمی کرنے کے جرم میں مزید چار چار سال قید اور 4 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا بھی دی گئی۔یاد رہے کہ ملزم محمد رمضان نے 2022 میں گھریلو جھگڑے کے دوران بہن پر تیزاب پھینکا تھا اور بھانجوں کو چھری مار کر شدید زخمی کیا تھا۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے کے بعد آج فیصلہ سنایا۔