کراچی عیدالضحی میں باقی 5 دن رہ گئے نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی میں قربانی کے جانوروں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے،19 اپریل سے فنکشنل مویشی دوست منڈی میں قربانی کے جانوروں کی ایک بڑی تعداد فروخت ہوچکی ہے ملک بھر کےمختلف شہروں سے ٹرکوں اور ٹریلرز پر لدے مال مویشیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،مویشی دوست منڈی میں لاڑی،کوہ مری جہاں تھری ، چولستانی اور ڈاچی نسل کے نقش و نگار کے دلکش اونٹ توجہ کا مرکزہیں وہیں گلابی،کاموری،سندھی،ٹاپرے،راجن پوری اور ناچی نسل کے بکروں کی بھی ڈیمانڈ بڑھ چکی ہے،کجلہ،پہاڑی اور لاڑکانہ کے کھارے دنمبے اور مینڈے سمیت آسٹریلئن بل ،ساہیوال، چولستانی، سبی،سندھی ابلک، چینا، براہمن، سلاگر نسل کی گائے، بیل،بچھڑے اور بچھیا مویشی منڈی کی زینت بنے ہوئے ہیں،ایڈمنسٹریٹر فیصل علی کا کہنا ہے کہ مویشی دوست منڈی میں سستے سے سستا جانور ایک لاکھ روپے کا بھی دستیاب ہے،کراچی والے اپنی جیب کے مطابق من پسند جانور کی خریدرای کر رہے ہیں ہر بلاک میں مال مویشیوں کو روزانہ 30 لیٹر مفت پانی کی فراہم کیا جارہا ہے،بیوپاریوں کو انٹری فیس کی بدولت 24 گھنٹے بجلی،پانی ور سیکورٹی کی سہولت ہے،ایڈمنسٹریٹر فیصل کا مزید کہنا تھا کہ بیوپاریوں کو دن رات ہیوی جنریٹرز کے ذریعے بلا تعطل بجلی کی فراہمی جاری ہے،سخت گرمی میں بھی شہریوں نے جانور خریداری کے لیے مویشی دوست منڈی کا رخ کر رکھا ہے،ایڈمنسٹریٹر شہاب علی کا کہنا تھا کہ مویشی دوست منڈی میں اے ٹی ایم مشین اور موبائل بینک قائم ہیں،مویشی دوست منڈی آنے والے راستوں پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار الرٹ ہیں،فورکے چورنگی سے گو پیٹرول پمپ، گلشن معمار سے مویشی منڈی راستوں پر پولیس پکٹس قائم ہیں آج پیپلزپارٹی کے سینٹر محمد اسلم ابڑو مویشی دوست منڈی نادرن بائی پاس میڈیا سیل کے مہمان بنیں گے






