کراچی میں گورنر ہاؤس کے قریب فوارہ چوک پر رکشا ڈرائیورز کا احتجاج جاری ہے، جس کی وجہ سے آئی آئی چندریگر روڈ، صدر اور ملحقہ سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا ہے۔ آرٹس کونسل چوک سے فوارہ چوک تک روڈ بند کر دیا گیا، جس کے باعث آئی آئی چندر یگر روڈ، صدر اور ملحقہ سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا۔ احتجاج کے باعث دفاتر سے چھٹی کرکے گھروں کو جانے والے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی کی 11 مرکزی سڑکوں پر غیرقانونی رکشوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کی گئی۔ کراچی میں ون پلس ٹو اور ون پلس فور موٹرکیب رکشوں پر 2 ماہ کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے۔ شارع فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، شہید ملت روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر رکشوں پر پابندی ہوگی، شارع فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ پر ون پلس ٹو اور ون پلس فور موٹر کیب کے چلانے پر مکمل پابندی ہوگی۔