ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں خوبصورت نایاب اور صحت مند قربانی کے جانوروں کی آمد کا۔سلسلہ جاری ہے ابتک 22 سو سے زائد قربانی کے جانور مویشی منڈی پہنچ گئے،ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی شہاب علی بھی سکھر میں پھنسے بیوپاری کے پاس پہنچ گئے، ناردرن بائی پاس کی مویشی منڈی میں نایاب نسل کے ٹائیگر نے بھی انٹری دیدی، کنگ سلیگر اور برہمن کراس ٹائیگر پرنٹ اور خوبصوتی میں اپنی مثال آپ ہے دھاری دار ٹائیگر کی رنگت اور بھاری جسامت والا ٹائیگر بیل توجہ کا۔مرکز بنا ہوا ہے ٹائیگر کی اپنے پرنٹ اور جسامت کی طرح قیمت میں بھی انمول ہے ٹائیگر کے مالک کا کہنا ہے کہ اعلی قربانی کا ذوق رکھنے والے ٹائیگر کی اچھی قیمت لگائیں اور اپنے ساتھ لے جائیں ٹائیگر کو بڑے ہی ناز نخروں کے ساتھ دودھ میوہ اور مکھن کھلا کر پالا ہے ٹائیگر کا وزن تقریبا 15 من کے قریب ہے، ایڈمنسٹریٹر نادرن بائی پاس مویشی منڈی شہاب علی نے سکھر میں پھنسے وپاریوں کے پاس امدادی سامان لے کر کراچی کے لیے روانہ کردیا ہے،شہاب علی نے بیوپاریوں میں کھانا اور پانی تقسیم کیا ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی نے متعدد بیوپاریوں کے مویشیوں کو ٹرک پر لاد کراچی روانہ کر دیا جبکہ دھرنے کے باعث سکھر میں پھنسے مزید بےپاریوں کو کراچی روانہ کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی فیصل کا کہنا ہےکہ ہم سندھی بڑے مہمان نواز ہیں مشکل وقت میں بیوپاریوں کی۔جتنی مدد ہوسکے گی کریں گے ہماری خواہش ہے کہ کراچی۔کا ہر شہری سنت ابرہیمی کی ادائیگی کرے انکا مزید کہنا تھا کہ قربابی کا جانور ہم کراچی والوں کی دہلیز تک پہنچانا چا ہتے ہیں دوسری جانب بیوپاریوں نے بھی بروقت داد رسی پر ناردرن بائی پاس منڈی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا, ایڈمنسٹریٹر فیصل علی کا کہنا ہے کہ شہاب بھائی بیوپاریوں کی داد رسی کے لیے سکھر پہنچے ہیں،دھرنے میں چند ایک بیوپاری پھنسے تھے ان کا جانور ٹرکوں میں لوڈ کراکر کراچی روانہ کردیا ہے،ہماری ٹیم نے بیوپاریوں کو کھانا یینا اور جانوروں کو چارہ فراہم کیا ، شہاب بھائی بیوپاریوں کو درپیش مشکلات حل کر نے کے لیے وہاں پہنچے ہیں