ماڑی پور میں تیز رفتار ٹریلر نے بچے کو کچل ڈالا 

 ماڑی پور میں تیز رفتار ٹریلر نے بچے کو کچل ڈالا تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں اس کی بہن محفوظ رہی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہیوی ٹریفک کےباعث جان لیواحادثات کا سلسلہ تشویش ناک حدتک بڑھ چکا ہے۔ ماڑی پور میں ایک اور دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں چاول گودام کے قریب تیز رفتار ٹریلر نے بچے کو کچل دیا، جس سے آٹھ سالہ راحیل موقع پرہی جاں بحق ہوگیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں اس کی بہن محفوظ رہی تاہم پولیس نے ٹریلر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔