نیو کراچی باڑا مارکیٹ میں ڈکیتی، فائرنگ سے دو سیکیورٹی گارڈ زخمی

نیو کراچی باڑا مارکیٹ میں جیولری شاپ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے دو سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگئے۔واقعہ سیکٹر فائیو سی فور باڑا مارکیٹ میں بسم اللہ جیولری شاپ میں پیش آیا، جہاں مسلح ملزمان طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔ زخمی ہونے والے گارڈز غلام یاسین اور عبدالکریم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق واردات میں 4 ملزمان شامل تھے جو 2 موٹر سائیکلوں پر آئے تھے۔ ایس ایچ او سرفراز راجپوت کے مطابق دونوں سیکیورٹی گارڈز کو ٹانگ میں گولیاں لگیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے جبکہ لوٹے گئے زیورات کی مالیت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔