سمندری طوفان شکتی کمزور ہو کر سمندری طوفان میں تبدیل

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرۂ عرب میں موجود سمندری طوفان ’’شکتی‘‘ کراچی سے تقریباً 910 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ مزید کمزور ہو کر ڈپریشن میں تبدیل ہو جائے گا۔ماہرین کے مطابق طوفان کے مرکز کے قریب ہوا کی رفتار 80 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کے زیر اثر سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں آج ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ طوفان کے سبب سمندر میں لہریں بلند رہیں گی، لہٰذا ماہی گیروں کو 7 اکتوبر تک گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔