کراچی میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

کراچی میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں کہیں بھی غیر قانونی منڈی قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور خلاف ورزی کی صورت میں قانون حرکت میں آئے گا۔ حکام کے مطابق شہر میں قانونی طور پر قائم کی جانے والی نادرن بائی پاس پر موجود مویشی دوست منڈی کو دنیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ یہاں بیوپاریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ ان کے کاروبار کو فروغ حاصل ہو۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بیوپاریوں کے لیے ڈسکاؤنٹ ریٹس میں اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ بیوپاری فائدہ اٹھا سکیں۔ ملک بھر سے آنے والے بیوپاری اس قانونی مویشی منڈی سے بھرپور فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر قانونی منڈیوں سے جانور خریدنے سے گریز کریں اور صرف رجسٹرڈ اور منظور شدہ منڈیوں سے ہی قربانی کے جانور خریدیں۔