کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ساحل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی چوری میں ملوث ایک گھریلو ملازم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم واجد علی گزشتہ آٹھ سال سے گھر میں ملازمت کر رہا تھا اور طویل عرصے سے قیمتی سامان، نقدی اور زیورات چوری کر رہا تھا۔ملزم کے قبضے سے نو سے زائد سونے کے بسکٹ، دو لاکھ ستائیس ہزار روپے نقد اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد ہوئیں۔ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم نے اے ٹی ایم کارڈز اور چیک بکس کے ذریعے بھی مالکان کے اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے منتقل کیے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے چوری کی رقم سے جائیدادیں اور گاڑیاں بھی خرید رکھی تھیں۔مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ ملزم کے دیگر جرائم اور سہولت کاروں کا سراغ لگایا جا سکے۔






