کراچی کے علاقے ملیر میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

شہر قائد کے علاقے ملیر اور گرد و نواح میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہوکر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر زیرِ زمین تھی۔ زلزلہ صبح 9 بج کر 34 منٹ پر آیا اور اس کا مرکز ملیر سے 7 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔زلزلے کے جھٹکوں کے دوران شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگوں نے گھروں سے باہر نکل کر کلمہ طیبہ اور دیگر دعاؤں کا ورد شروع کر دیا۔ خوش قسمتی سے زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔محکمہ موسمیات اور متعلقہ حکام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔