کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے ہوئے جن میں دو زخمی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ایک موقع سے فرار ہوگیا۔قائد آباد کے علاقے شیرپاؤ کالونی میں کارروائی کے دوران پولیس نے زخمی حالت میں مبینہ ڈاکو بلال عرف شینا کو گرفتار کرلیا، جبکہ اس کا ساتھی عمران فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں صبا سینما کے قریب دوسرے مقابلے میں 19 سالہ مبینہ ڈاکو میر حسین زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔






