گوادر میں ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 29 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو جیوانی کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔ گرفتار افراد میں 6 کا تعلق بنوں، 5 مالاکنڈ، 4 فیصل آباد، 4 ملتان و خانیوال، 2 بونیر سے ہے جبکہ دیگر کا تعلق حافظ آباد، وزیرستان، وزیرآباد اور کراچی سے بتایا گیا ہے۔ گرفتار شدگان میں ایک ایرانی شہری بھی شامل ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ افراد ایران کے راستے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانے کا ارادہ رکھتے تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔






