ایف آئی اے نے پیکا ایکٹ 2025ء کے تحت سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ اتھارٹی سیل قائم کردیا

ایف آئی اے نے پیکا ایکٹ 2025ء کے تحت سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ اتھارٹی قائم کی گئی ہے ،وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی کہ مختلف قسم کے سائبر کرائم اب نئی اتھارٹی دیکھ رہی ہے،اتھارٹی کا کام آن لائن سیفٹی اور سوشل میڈیا پر کام کرنے والوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہےسوشل میڈیا پر غیرقانونی کام کو روکنا اتھارٹی کی ذمہ داری ہے، سوشل میڈیا کو رجسٹر کر کے ریگولیٹ کیا جا رہا ہے، سوشل میڈیا کے لئے گائیڈ لائن، ضروری ہدایات اور معیار طے کئے جارہے ہیں ایف آئی اے سائبر ونگ اور پی ٹی اے کا محکمہ داخلہ کے ساتھ رابطہ کاری بڑھائی جائے گی، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ سوشل میڈیا پر غلط معلومات اور جھوٹے پروپیگنڈہ ہو رہے ہیں ان کے خلاف ایکشن ہوسکے گاوزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے خلاف محکمہ داخلہ سندھ وفاقی اداروں کے سارتھ مل کر کارروائی کرے گا،