کراچی کے علاقے سعید آباد پولیس ٹریننگ کالج کے سامنے ناردرن بائی پاس پر سوزوکی وین الٹنے کے بعد اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث سڑک پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔ٹریفک پولیس کے مطابق حادثے کے فوری بعد فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ بجھانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ واقعے کے باعث حب سے کراچی آنے والی گاڑیوں کو حب ریور روڈ کی جانب موڑ دیا گیا تاکہ ٹریفک کے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، جبکہ پولیس نے حادثے سے متعلق تحقیقات شروع کر دی ہیں۔






