پی آئی بی کالونی میں ملزمان نے بھتہ نہ دینے پر دکان پر فائرنگ کردی ، بیرون ملک سے گنگ وارکمانڈر احمد علی مگسی نے دکان مالک سے بیس لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا،، بیرون ملک سے گنگ وارکمانڈر احمد علی مگسی نے دکان مالک سے بیس لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا بھتہ خور فرار ہوگ تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں بھتہ مافیا پھر سرگرم ہوگئی ۔ پی آئی بی کالونی میں بھتہ نہ دینے پر دکان پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ بیرون ملک سے گنگ وار کمانڈر احمد علی مگسی نے دکان کے مالک سے 20 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ پی آئی بی تھانے میں بھتہ اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کرلیا ہے۔ واقعے کی فوٹیج میں موٹر سائیکل پر سوار بھتہ خوروں کو دیکھا جاسکتا ہے اور فائرنگ کے بعد ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرار ہوئے۔






