کورنگی ضیا کالونی میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ، باپ بیٹا اور ایک ڈاکو زخمی

شہر قائد کے علاقے کورنگی ضیا کالونی میں گھر پر ڈاکوؤں کے حملے کے دوران فائرنگ سے ایک باپ اور اس کا بیٹا شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کے فوراً بعد ڈاکو فرار ہونے لگے تو پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی۔ اطلاعات کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔چھیپا حکام نے بتایا کہ زخمی باپ اور بیٹے سمیت گرفتار ملزم کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں تینوں کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور دیگر مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔