شاہراہِ فیصل پر گاڑی سے 11 کلوگرام چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار

کراچی میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شاہراہِ فیصل اسٹار گیٹ کے قریب گاڑی سے 11 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔پولیس کے مطابق گاڑی پر غیر قانونی طور پر پولیس لائٹ لگی ہوئی تھی، اور روکے جانے پر ملزمان نے خود کو سرکاری اہلکار اور اہم شخصیت کی گاڑی ظاہر کرنے کی کوشش کی۔چیکنگ کے دوران گاڑی سے منشیات کے 18 پیکٹ برآمد ہوئے۔ پولیس نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان شریف بازئی اور ذوالقرنین کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ایئرپورٹ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ منشیات کی سپلائی چین اور دیگر سہولت کاروں کا پتہ چلایا جا سکے۔