کراچی نادرن بائی پاس پر مویشی دوست منڈی میں مویشیوں سے بھرے مزید پانچ ٹرک پہنچ گئے

نادرن بائی پاس پر قائم مویشی دوست منڈی میں آج میمن گوٹھ اور بھینس کالونی سے مویشیوں سے بھرے پانچ ٹرک پہنچےگئے جن میں 100 سے زائد جانور موجود تھے۔ پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں سے مویشیوں کی آمد کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، اور اب تک منڈی میں دو ہزار کے قریب مویشی پہنچ چکے ہیں۔ بیوپاریوں کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں سے روزانہ شہری منڈی کا رخ کر رہے ہیں تاکہ عید قرباں کے لیے جانور خریدے جا سکیں۔ اب تک تقریباً 50 مویشی فروخت ہو چکے ہیں۔ خریداروں کا کہنا ہے کہ منڈی میں جانوروں کی قیمتیں مناسب ہیں، اور کئی افراد آج ہی خریداری مکمل کرکے جانور اپنے گھروں کو لے جا چکے ہیں۔ منڈی میں جنرل، وی آئی پی اور وی وی آئی پی بلاکس میں بھی بیوپاریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جس سے منڈی کی رونق میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔