پاکستان کے چار بڑے ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر آپریشنل وجوہات کے باعث فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ اتھارٹی کے بیان کے مطابق کراچی، لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹس آج دن 12 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے، جبکہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی یہی صورتحال ہے۔ مزید تفصیلات اور بحالی سے متعلق اپ ڈیٹس جلد جاری کی جائیں گی۔