سفیر مدثر ٹیپو کی اپیل ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے ایران سے روانہ ہونے والے پاکستانی شہریوں کے لیے ایک اہم پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے روانگی سے قبل ضروری سفری اقدامات کی سختی سے تاکید کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں مدثر ٹیپو نے کہا کہ ایران سے روانہ ہونے والے پاکستانی شہری روانگی سے قبل اپنے پاسپورٹ پر خروج کی مہر لازمی لگوائیں اور سرحد بند ہونے سے پہلے ہی متعلقہ چیک پوسٹوں پر پہنچ جائیں تاکہ کسی ممکنہ مشکل سے بچا جا سکے۔ سفیر کے مطابق سرحدی بندش کے بعد ایرانی حکام سے رابطہ مشکل ہو جاتا ہے، اس لیے شہری وقت کی پابندی کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران میں انٹر سٹی سفر میں شدید ٹریفک جام کے باعث غیر معمولی وقت لگ رہا ہے، اس لیےموبائل فون ہمہ وقت چارج رکھیں بزرگ، خواتین اور بچوں کو خصوصی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے مدثر ٹیپو نے واضح کیا کہ اگر کوئی پاکستانی شہری ایران سے کسی تیسرے ملک کی طرف سفر کر رہا ہے تو اُس ملک کا ویزا پاس ہونا لازمی ہے انہوں نے متنبہ کیا کہ ایران میں الیکٹرانک ذرائع سے رقوم کی منتقلی میں شدید تاخیر ہو رہی ہے، اس لیے”شہریوں کو چاہیے کہ وہ نقد رقم کی دستیابی یقینی بنائیں تاکہ کسی ہنگامی صورتحال سے بچا جا سکے۔” سفیر نے شہریوں کو تاکید کی کہ وہ تہران میں سفارتخانے اور مشہد و زاہدان میں پاکستانی قونصل خانوں کی مکمل رابطہ معلومات ہمیشہ اپنے ساتھ رکھیں اور کسی بھی مشکل میں فوری طور پر رابطہ کریں۔ مدثر ٹیپو نے یقین دہانی کرائی کہ میں خود بھی پاکستانی شہریوں کی مدد کے لیے ہر وقت ایکس (ٹوئٹر) پر دستیاب ہوں۔”






