عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 60 ڈالر اضافے کے بعد 3 ہزار 540 ڈالر کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔عالمی قیمتوں میں اس اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی نمایاں ہوئے اور پاکستان میں 24 قیراط سونا فی تولہ 6 ہزار روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 76 ہزار 700 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔اسی طرح فی 10 گرام سونا بھی 5 ہزار 144 روپے کے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 22 ہزار 959 روپے کا ہو گیا۔






