عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 17 ڈالر کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 4 ہزار 235 ڈالر فی اونس ہو گئی۔اسی طرح کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن عالمی مارکیٹ کے زیرِ اثر مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط سونا ایک ہزار 400 روپے سستا ہو گیا، جس سے نئی قیمت 4 لاکھ 44 ہزار 900 روپے فی تولہ کی سطح پر آ گئی۔فی 10 گرام سونا ایک ہزار 200 روپے سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 81 ہزار 430 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ ہفتے کے روز بھی سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی تھی، جب عالمی مارکیٹ میں سونا 106 ڈالر فی اونس کم ہوکر 4 ہزار 252 ڈالر اور مقامی سطح پر 10 ہزار 600 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 46 ہزار 300 روپے فی تولہ پر آ گیا تھا۔سونے کی قیمت میں اس بڑی کمی سے ایک روز قبل جمعہ کے روز تاریخی اضافہ ریکارڈ ہوا تھا، جب سونا عالمی مارکیٹ میں 141 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 358 ڈالر فی اونس اور پاکستان میں 14 ہزار 100 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 56 ہزار 900 روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔






