قیوم آباد میں کم عمر بچیوں سے زیادتی کے ہولناک کیس میں اہم انکشافات

کراچی کے علاقے قیوم آباد میں کم عمر بچیوں سے زیادتی کے ہولناک کیس میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم شبیر گزشتہ 9 سال سے اس گھناؤنے عمل میں ملوث تھا۔ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے 100 سے زائد ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔ تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ شبیر 2016 سے کم عمر بچیوں کو پیسوں کا لالچ دے کر زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔ وہ خاص طور پر غریب گھرانوں اور ماسیوں کی بچیوں کو ٹارگٹ کرتا تھا۔اہم انکشاف اُس وقت ہوا جب ایک بچی نے ملزم کی یو ایس بی اٹھا کر موبائل شاپ پر دی۔ دکاندار نے یو ایس بی کمپیوٹر میں لگائی تو اس میں بچیوں سے زیادتی کی ویڈیوز موجود تھیں۔ دکاندار نے معاملے کی تصدیق کے بعد محلے والوں کو بتایا اور پھر اطلاع پولیس تک پہنچی۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شبیر کو گرفتار کرلیا جو مقامی سطح پر شربت کا ٹھیلا لگاتا تھا۔ اب تک 3 فیملیز سامنے آچکی ہیں جن کے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، جبکہ مزید متاثرہ خاندانوں کی تلاش جاری ہے۔