بھارتی فضائیہ کے رافیل طیاروں نے مقبوضہ کشمیر میں پیٹرولنگ کی جس کی پاک فضائیہ نے فوری طور پر نشاندہی کر لی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کل رات بھارتی ائیر فورس کے 4 رافیل طیاروں نے مقبوضہ کشمیر میں پیٹرولنگ کی، پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھارتی جنگی طیاروں کی فوراً نشاندہی کر لی۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کی بروقت مستعد کارروائی پر بھارتی رافیل طیارے واپس چلےگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی افواج کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔