شہرِ قائد میں جمشید کوارٹر پولیس نے حسینی یتیم خانہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق دورانِ مقابلہ ایک ملزم زخمی ہوگیا، جس کی شناخت حکیم کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دوسرا گرفتار ملزم فہیم بتایا گیا ہے۔ زخمی ملزم کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، تین موبائل فونز، نقدی اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں راہزنی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔






