کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں طوفانی بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر قائد میں آئندہ ایک سے تین گھنٹوں کے دوران طوفانی بارش ہو سکتی ہے، جس سے شہری اور دیہی علاقوں کے نشیبی حصے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ بھر میں بارش برسانے والا سسٹم موجود ہے، جس کے باعث کراچی کے علاوہ حیدرآباد، جامشورو اور سجاول میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح بدین، ٹھٹھہ، تھرپارکر اور سانگھڑ میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ خیرپور، میرپورخاص اور نوشہرو فیروز میں بھی شدید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔میٹ آفس نے خبردار کیا ہے کہ بارش کے دوران شہری اور دیہی علاقوں کے نشیبی حصے زیرآب آسکتے ہیں اور کمزور انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔