محکمہ موسمیات کی شہر قائد میں بارش اور شدید گرمی کی لہر کے حوالے سے نئی پیشگوئی سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کل شام بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی لیکن شمال مشرقی خشک ہواؤں کی وجہ سے کراچی میں بارش کے امکانات کم ہوگئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے کہا کراچی آج شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا، سمندری ہوائیں منقطع ہے ، جس سے گرمی کی شدت محسوس کی جا رہی ہے، نمی کے زائد ہونے سے محسوس کیے جانے والے درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے. شہر کے مضافاتی علاقوں میں بارش کا امکان ہے ، دن میں تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم اورمرطوب رہے گا اور درجہ حرارت38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کاامکان ہے. شمال مشرقی سمت سے6کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے.