کراچی کے نوجوان نے قربانی کے جانور کی تلاش میں مویشی منڈی پر ڈیرے جمالئے

عیدالضحٰی میں باقی 3 دن رہ گئے،کراچی کے نوجوانوں کی ٹولیاں علی الصبح سے ہی قربانی کا جانور خریداری کے لیے نادرن بائی پاس مویشی منڈی میں ڈیرے جمائے ہوئے ہیں،مویشی دوست منڈی کے ہر بلاک میں جگہ جگہ بچےاور بڑے سبھی ٹولیوں کے شکل میں جانوروں کی خریداری کے لیے بھاو تاو کرتے نظرآتے ہیں کبھی کم کبھی زیادہ بیوپاری سودا بنتے ہی جانور کی رسی چھوڑنے کو تیار بیٹھے ہیں،لوگ جیسے ہی سودا بنتا نظر آتا ہے سوزکی میں لاد کر اسے گھر لے جانے کے جلدی میں دکھائی دیتے ہیں،ایڈمنسٹریٹر شہاب علی کا کہنا ہے کہ بڑی عید قریب آتے ہی مویشی دوست منڈی اپنے رنگ دکھانے لگی ہے ہرطرف گہما گہمی نظر آتی ہے،مویشی دوست منڈی میں 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد لایا جاچکا ہے 19 اپریل سے فنکشنل اس مویشی منڈی میں ملک بھر سے قربانی کے لیےلایا جانے والا ڈیڑھ لاکھ سے زائد جانور فروخت ہوچکا،ایڈمنسٹریٹرشہاب علی نے مزید بتایا کہ مویشی دوست منڈی میں اس وقت ایک لاکھ کم و بیش جانور موجودہے انہوں نے کہا کہ مویشی منڈی میں موجود جانور کراچی والوں کی ایک دن کی خریداری ہے،نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی میں قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے