شہر میں آج کہیں کہیں ہلکی بارش یا بونداباندی کا امکان ہے

کراچی کے شہریوں کے لیے محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے آئندہ تین دن کے موسم سے متعلق پیش گوئی جاری کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج سے 28 اگست تک کہیں کہیں ہلکی بارش یا بونداباندی کا امکان ہے۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ سمندری ہوائیں بھی مسلسل چلتی رہیں گی۔ ادارے کا کہنا ہے کہ صوبے کے بیشتر علاقے آئندہ چند روز تک گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں رہیں گے۔ دوسری جانب دریائے سندھ میں پانی کی صورتحال برقرار ہے، سکھر بیراج میں درمیانے درجے جبکہ گڈو اور کوٹری بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے۔ حکام نے تمام اضلاع میں متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔