کراچی کی افغان بستی میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن، 22 ایکڑ زمین واگزار

کراچی میں واقع افغان بستی میں تجاوزات کے خلاف اینٹی انکروچمنٹ فورس کی کارروائی جاری ہے، جس کے دوران 22 ایکڑ زمین سرکاری تحویل میں لے لی گئی۔انچارج اینٹی انکروچمنٹ فورس شایان انجم کے مطابق کارروائی کے دوران 280 گھروں اور 6 دکانوں کو مسمار کیا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق افغان مہاجرین نے اس زمین پر تقریباً 40 سال قبل قبضہ کیا تھا، جبکہ یہ زمین دراصل ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (MDA) کی ملکیت ہے۔شایان انجم نے بتایا کہ افغان بستی کی کل 214 ایکڑ زمین میں سے اب تک 22 ایکڑ واگزار کرائی جا چکی ہے،