کراچی میں پنکچر کی دکان پر سویا ہوا شخص چھریوں کے وار سے قتل

 پنکچر کی دکان پر سوئے ہوئے شخص کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا گیا ، پولیس نے بتایا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹرون اے فور میں چاقو کے پے در پے وار کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ مقتول کی شناخت مستقیم کے نام سے ہوئی، جس نے چند روز قبل پنکچر کا کیبن لگایا تھا۔ حکام کا کہنا تھا کہ مقتول کیبن میں سو رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے چاقو وار اُسے نشانہ بنایا، پولیس نے ضابطہ کارروائی کیلئے مقتول کی لاش اسپتال منتقل کردیا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں پولیس نے بتایا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کانتیجہ معلوم ہوتا ہے لیکن مختلف پہلوؤں سےبھی تفتیش کی جارہی ہے