شہر میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے

بارش برسانے نیا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا ، جس کے بعد محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے کراچی والوں کو بڑی خوشخبری سنادی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں بارش برسانے والامغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہوگیا ہے،محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے بتایا کہ شہر میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہر میں آج اور کل وقفے وقفے سے تیز ہوائیں بھی چلیں گی، دن میں دھوپ کےساتھ وقفے وقفے سے سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی شہر میں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، گزشتہ 24گھنٹےکے دوران درجہ35.9حرارت ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈکیاگیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے اور جنوب مغربی سمت سے 7کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔