کراچی کے علاقے لانڈھی اسپتال چورنگی پر افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں ماں اور بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق ٹینکر ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ تاہم پولیس یا دیگر حکام کی جانب سے ڈرائیور کی گرفتاری یا حراست میں لینے کے حوالے سے کوئی اطلاع تاحال سامنے نہیں آئی۔ریسکیو حکام کے مطابق رواں سال کراچی میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 195 تک پہنچ گئی ہے، جو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور ہیوی وہیکلز کے بے قابو ہونے کے باعث تشویشناک صورتحال کی عکاسی کرتی ہے۔





