سندھ میں کانگو وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا، وائرس کے باعث 42 سالہ مریض انتقال کرگیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں کانگو وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے، کانگو وائرس کے باعث 42 سالہ مریض انتقال کر گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کانگو سے متاثرہ شخص ملیر کا رہائشی تھا اور فیکٹری میں کام کرتا تھا، کانگو سے متاثرہ شخص کو15 جون کو انڈس اسپتال لایا گیا تھا۔ انڈس اسپتال کے ترجمان کے مطابق متاثرہ شخص میں خون کے نمونے اور تشخیص کے بعد کانگو وائر س کی تصدیق ہوئی تھی، کراچی میں کانگو سے اموات میں تیزی سے اضافے سے سندھ کے بااختیار حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔






