قائدآباد ڈی سی آفس کے قریب نامعلوم ملزم کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

کراچی کے علاقے قائدآباد ڈی سی آفس کے قریب نامعلوم ملزم کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 35 سالہ سجاد ولد بشیر کے نام سے ہوئی ہے جو خود کو خواجہ سرا ظاہر کرتا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول رات کے وقت میک اپ کر کے اور خواتین کے کپڑے پہن کر سڑکوں پر گھوما کرتا تھا۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں جبکہ مقتول کے ساتھ کمرہ شیئر کرنے والے ایک ساتھی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس نے مزید کہا کہ ملزم کی تلاش اور واقعے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔