چار سال قبل چوری ہونے والی موٹرسائیکل کا ای چالان مالک کو موصول

شہر میں ای چالان سسٹم کی ایک عجیب مثال سامنے آئی ہے چار سال قبل چوری ہونے والی موٹرسائیکل کا ای چالان مالک کو بھیج دیا گیا۔متاثرہ شہری کے مطابق اس کی موٹرسائیکل ٹیپو سلطان روڈ سے چار سال قبل چوری ہوئی تھی، جس کی رپورٹ ٹیپو سلطان تھانے میں درج بھی کرائی گئی تھی۔شہری نے بتایا کہ اب 27 اکتوبر کو ہیلمٹ نہ پہننے پر 5 ہزار روپے کا ای چالان موصول ہوا ہے، جو اسی چوری شدہ موٹرسائیکل کے نمبر پر جاری کیا گیا۔متاثرہ شہری نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چوری شدہ گاڑیوں کے ریکارڈ کو ای چالان سسٹم میں ضم کیا جائے تاکہ اس طرح کے واقعات سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔