پاکستان نے بھارت کو تاریخی شکست دے کر اپنی بین الاقوامی حیثیت کو مزید مستحکم کیا ہے

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان نے حالیہ دنوں میں بھارت کو تاریخی شکست دے کر اپنی بین الاقوامی حیثیت کو مزید مستحکم کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستانی پاسپورٹ پر سفر کرنا پہلے سے کہیں زیادہ باوقار محسوس ہوتا ہے، اور یہ قومی فخر کا لمحہ ہے۔ کراچی میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) کی 75ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سچ ہمیشہ کڑوا ہوتا ہے اور اس کی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں صحافت کرنا ایک بڑا چیلنج ہے، اور مختلف ممالک میں صحافیوں کو قتل کیا جانا اس پیشے کے خطرات کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو اور نصرت بھٹو نے بھی صحافیوں کے ساتھ مل کر جمہوریت اور اظہارِ رائے کی آزادی کے لیے جدوجہد کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کے خلاف میڈیا ٹرائلز کیے گئے، لیکن پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ میڈیا کا ساتھ دیا۔ “ہم میڈیا فرینڈلی ہیں، ہماری گردن میں سریا نہیں ہے،” وزیر اطلاعات نے واضح انداز میں کہا۔ شرجیل انعام میمن نے دعویٰ کیا کہ صحافیوں کے تحفظ کے لیے بننے والا “جرنلسٹس پروٹیکشن بل” صرف سندھ اسمبلی نے منظور کیا ہے، جو پیپلز پارٹی کی آزادی صحافت سے وابستگی کا ثبوت ہے۔ صحت کے شعبے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کے اسپتال نہ صرف مقامی عوام بلکہ دیگر صوبوں اور یہاں تک کہ ایران جیسے ممالک سے آنے والے مریضوں کے لیے بھی علاج کی بہترین سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ “این آئی سی وی ڈی جیسے ادارے لاکھوں افراد کا مفت علاج کر رہے ہیں، اور سندھ کے اسپتال پاکستان کے ہر شہری کے لیے کھلے ہیں،