کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر پارکنگ فیس میں اضافہ، مسافروں کی مشکلات بڑھ گئیں

کراچی کے جناح انٹرنیشنل اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر پارکنگ فیس میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ نئی ریٹ لسٹ کے مطابق ابتدائی تین گھنٹوں کے لیے پارکنگ فیس 100 روپے سے بڑھا کر 120 روپے کر دی گئی ہے، جب کہ تین گھنٹے کے بعد فی گھنٹہ چارجز 50 روپے سے بڑھا کر 70 روپے مقرر کر دیے گئے ہیں۔مسافروں کا کہنا ہے کہ بھاری فیس وصول کرنے کے باوجود پارکنگ ایریا میں نہ شیڈ فراہم کیا جاتا ہے اور نہ ہی گاڑی کے کسی نقصان کی ذمہ داری لی جاتی ہے۔ اس اضافے پر سول ایوی ایشن حکام نے کسی مؤقف دینے سے گریز کرتے ہوئے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔